امیتابھ کے خلاف شہری جیت گیا،کوروناکالر ٹیون سے آواز ہٹادی گئی

Jan 19, 2021 | 00:24:AM


(24نیوز) اداکار امیتابھ بچن کے خلاف شہری کی سن لی گئی، حکومت نے کورونا وائرس سے متعلق انتباہی کالر ٹیون سے ان کی آواز ہٹادی۔امیتابھ بچن کے خلاف ایک شخص عدالت پہنچ گیا تھا اور میگا اسٹار کی آواز کورونا وائرس کالر ٹیون سے ہٹانے کی درخواست کی تھی۔
تفصیلا ت کے مطا بق عدالت نے مذکورہ درخواست کو 18 جنوری کے لیے سماعت کے لیے مقرر کیا تھا، تاہم اب اس پر فیصلہ آگیا۔ عدالت نے شہری کی درخواست پر فیصلے سناتے ہوئے کہا کہ امیتابھ کی آواز ہٹانے کے بعد اس درخواست کی حیثیت باقی نہیں رہتی۔ عدالت نے امیتابھ بچن کی آواز کو کالر ٹیون سے ہٹانے سے متعلق درخواست کو نمٹاتے ہوئے وفاقی حکومت سے جواب بھی طلب کرلیا۔واضح رہے کہ مذکورہ شخص نے درخواست میں امیتابھ کی آواز ہٹانے کے لیے ان کا اور ان کے اہلِ خانہ کا کورونا وائرس کا شکار ہونا بنیاد بنایا تھا۔درخواست گزار کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے لڑنے والے کتنے ہی لوگ ایسے ہیں جو فری میں اپنی خدمات دینا چاہتے ہیں۔درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ حکومت نے عوام کو کوویڈ-19 سے متعلق احتیاطی تدابیر سمجھانے کے لیے امیتابھ بچن کا انتخاب کیا ہے جبکہ وہ اور ان کے اہلِ خانہ اس وائرس سے خود کو نہیں بچاسکے۔

مزیدخبریں