جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کی تیاریاں معطل، سیکیورٹی ہائی الرٹ

Jan 19, 2021 | 00:33:AM

(24 نیوز) امریکی دارالحکومت میں اچانک آگ بھڑکنے اور دھواں اٹھنے کے باعث کیپٹل ہل میں مکمل لاک ڈاﺅن نافذ، نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری کی ریہرسل معطل کردی گئی۔ 

امریکی خبر رساں ادارے کے مطابق کیپٹل ہل جہاں دو روز بعد نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری منعقد ہونے والی ہے اس سے کچھ ہی دور اچانک آگ لگ گئی اور دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دیئے۔ اس کے فوری بعد تقریبِ حلف برداری کی تیاریاں روک دی گئیں اور سیکیورٹی الرٹ جاری کردیا گیا جس کے بعد یہ علاقہ مکمل طورپربند کردیا گیا۔
کیپٹل ہل میں 6 جنوری کو کانگریس پر ہونے والے حملے میں 5 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ اس واقعے کو امریکی تاریخ میں ایک فیصلہ کن موڑ بھی قرار دیا جارہا ہے اور اس کے بعد صدر ٹرمپ کے خلاف کانگریس سے دوسری بار مواخذے کی تحریک بھی منظور کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں گذشتہ ہفتے دو ہفتوں کے واقعات کے پیش نظر نومنتخب صدر بائیڈن کی حلف تقریب برداری کےلئے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔

مزیدخبریں