دیوتائوں کی توہین،مودی کو غیر مہذب شو کرنے وا لی ویب سیریز کے خلا ف مقدمہ درج

Jan 19, 2021 | 00:58:AM


(24نیوز)بھارتی وزیراعظم کو غیر مہذب دکھانے اور ہندو دیوتائوں کی توہین کرنے پر ویب سیریز کے تانڈو کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ 
تفصیلا ت کے مطا بق بھارتی میڈیا کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ایمازون کی ویب سیریز تانڈو کے خلاف لکھنو میں ایف آئی آر درج کروائی گئی ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے الزام عائد کیا گیا ہے کہ اس ویب سیریز میں ہندو مذہب کے دیوتائوں کی توہین کی گئی ہے اور انھیں غلط انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ مذکورہ درخواست میں یہ بھی موقف اپنایا گیا کہ اس ویب سیریز میں بھارتی وزیراعظم کو بھی ایک غیر مہذب شخص دکھایا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ایف آئی آر درج ہونے کے بعد لکھنو کی پولیس ایکشن میں آگئی اور معاملے کی تحقیقات کے لیے ممبئی روانہ ہوگئی۔ واضح رہے کہ مذکورہ ویب سیریز کے حوالے سے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی  کے ایم ایل اے نند کشور گورجر نے بھی وزیر اطلاعات و براڈکاسٹنگ پراکاش جاواڈکر کو ایک خط لکھا تھا جس میں اس سیریز پر بھارت میں پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا تھا۔

مزیدخبریں