ٹیم میں واپسی کی خبریں درست نہیں، محمد عامر

Jan 19, 2021 | 01:04:AM
ٹیم میں واپسی کی خبریں درست نہیں، محمد عامر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) ٹیم مینجمنٹ سے اختلافات کے باعث ریٹائر منٹ لینے والے فاسٹ باﺅلر محمد عامر کا کہنا ہے کہ ٹیم میں واپسی کی خبریں جعلی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق فاسٹ بائولر محمد عامر نے ایک مرتبہ پھر سابقہ موقف کو دہراتے ہوئے کہا ہے کہ اس ٹیم مینجمنٹ کے جانے کے بعد ہی پاکستان ٹیم کے لئے دستیاب ہوں گے۔واضح رہے کہ محمد عامر نے قومی ٹیم کی موجودہ مینجمنٹ سے اختلافات کے سبب ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ جب تک یہ مینجمنٹ موجود ہے، اس وقت تک وہ پاکستان کی نمائندگی نہیں کریں گے۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے سابقہ موقف کو پھر دہراتے ہوئے کہا کہ میں وضاحت کرنا چاہتا ہوں کہ موجودہ مینجمنٹ کے چھوڑنے کے بعد ہی میں پاکستان ٹیم کیلئے دوبارہ دستیاب ہوں گا لہٰذا اپنی خبریں بیچنے کے لیے غلط خبریں پھیلانا بند کریں۔