شاہد کپور ’مہا بھارت‘ میں کر ن کا کردار  ادا کرینگے

Jan 19, 2021 | 09:43:AM
شاہد کپور ’مہا بھارت‘ میں کر ن کا کردار  ادا کرینگے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بھارت کےمشہور اداکار شاہد کپور فلم ’مہابھارت‘ میں کرن کا کردار ادا کرتے نظر آئیں گے، شاہد کپور نے اپنے گلے پروجیکٹ کےلئے فلم ساز راکیش اوپرکاش مہرا کے ساتھ ابتدائی بات چیت  مکمل کرلی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شاہد کپور،راکیش اوم پرکاش مہرا کی فلم ’مہابھارت‘ میں کرن کا علامتی کردار ادا کرنے جارہے ہیں۔فلم میں کرن کا کردار سب سے اہم ہوگا۔اس فلم میں ’مہابھارت ‘کی کہانی کرن کے نظریے سے دکھائی جائے گی۔ابھی  تک  فلم ’مہابھارت‘ کے بارے میں زیادہ معلومات نہیں دی گئیں ہے۔ایسے میں یہ کہنا مشکل ہے کہ فلم کو جدید انداز میں دکھایا جائےگا یا پھر نہیں۔ایسا خیال ہے کہ راکیش اور پرکاش مہرا کی یہ میگا بجٹ فلم بالی ووڈ کی سب سے شاندار فلم بننے والی ہے۔