(24نیوز)ملک میں کورونا کا زور تھم نہ سکا،24 گھنٹوں میں مزید 58 افراد جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 11 ہزار سے تجاوز کرگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 5 لاکھ 23 ہزار 11 تک پہنچ گئی۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں اب تک 74 لاکھ 42 ہزار 84 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36 ہزار 513 نئے ٹیسٹ کئے گئے،جن میں سے ایک ہزار 800 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔پنجاب میں ایک لاکھ 50 ہزار 316، سندھ میں 2 لاکھ 36 ہزار 530، خیبر پختونخوا میں 63 ہزار 825، بلوچستان میں 18 ہزار 622، گلگت بلتستان میں 4 ہزار 887، اسلام آباد میں 40 ہزار 177 جبکہ آزاد کشمیر میں 8 ہزار 654 کیسز رجسٹرڈ ہوئے۔
سرکاری پورٹل کے مطابق پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 58 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 11 ہزار 55 ہوگئی۔ پنجاب میں 4 ہزار 460، سندھ میں 3 ہزار 813، خیبر پختونخوا میں ایک ہزار 791، اسلام آباد میں 457، بلوچستان میں 190، گلگت بلتستان میں 101 اور آزاد کشمیر میں 243 مریض جاں بحق ہوچکے ہیں۔
این سی او سی کے مطابق اب تک 4 لاکھ 76 ہزار 471 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 2 ہزار 341 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔