(24نیوز)پاکستانی سکھ برادری19 تا21 فروری تک جنم استھان ننکانہ صاحب میں ساکہ ننکانہ صاحب منائے گی۔ پاکستان نے ایک بار پھر بھارتی سکھ یاتریوں کو فروری میں ہونے والی مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سال 2020ء میں پاکستان نے بھارتی سکھ اورہندو یاتریوں کو مذہبی تقریبات میں شرکت کیلئے محدود طور پر ویزے جارے کیے لیکن بھارت کی طرف سے یہ سلسلہ مکمل طور پر بند رہا۔ اب2021ء میں پاکستان نے ایک بار پھر بھارتی سکھ یاتریوں کو فروری میں ہونے والی مذہبی تقریب میں شرکت کے لیے ویزے جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
واضح رہے کہ پاکستانی سکھ برادری19 تا21 فروری تک جنم استھان ننکانہ صاحب میں ساکہ ننکانہ صاحب منائے گی، 3 روزہ تقریبات میں بھارت سمیت مختلف ممالک سے ہزاروں سکھ یاتری شریک ہوں گے۔