(24نیوز) پہلی ششماہی (جولائی تا جون 2020) کے دوران فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے کی جانے والی ٹیکس وصولیوں میں صرف 5 فیصد تک ریونیو گروتھ کا انکشاف ہوا ہے.
تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کو رواں مالی سال کیلئے مقرر کردہ ٹیکس وصولیوں کا ہدف حاصل کرنے کیلئے رواں ششماہی(جنوری تا جون 2021)میں 28 سو ارب روپے سے زائد کا ٹیکس اکٹھا کرنے کیلئے ایف بی آر کوٹیکس محصولات میں تیس فیصد سے زائد گروتھ کی حاصل کرنا ہوگی۔ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے ایف بی آر سے آئندہ اجلاس میں ریونیو ہدف حاصل کرنے کا پلان مانگ لیا ہے۔
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس گزشتہ روز کمیٹی کے چیئرمین فیض اللّہ کموکا کی زیر صدارت ہوا ۔اجلاس میں شرکاء کو بتایا گیا کہ رواں ماہ(جنوری 2011) سے جون 2021 تک 28 سو ارب روپے سے زائد اکٹھے کرنا ہوں گے جبکہ ایف بی آر حکام کی جانب سے بتایا گیا کہ ایف بی آر پہلی ششماہی کے دوران صرف 22 سو ارب روپے محصولات جمع کر سکاہے۔ اجلاس میں اس بات کا بھی انکشاف ہوا کہ رواں مالی سال کے دوران ٹیکس محصولات ہدف حاصل کرنے کیلئے ایف بی آر پلان دینے میں ناکام رہا ہے۔