جرمنی کا پاکستان کو کورونا رسک والے ممالک میں شامل کرنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)جرمنی نے نئی سفری ہدایات میں پاکستان کو کورونا رسک والے ممالک میں شامل کر دیا ہے ، پاکستان میں جرمنی کے سفیر برنہارڈ شیلاگہگ نے ایک ٹویٹ میں بتایا ہے کہ سفری پابندیوں سے مستثنیٰ مسافروں کو جرمنی آمد سے 48 گھنٹے قبل کورونا نیگیٹو ٹیسٹ پیش کرنا ہو گا۔
تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس کی وبا سے اموات کی تعدد 20 لاکھ 35ہزار تک پہنچ گئیں جبکہ مختلف ملکوں میں مہلک وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد9 کروڑ 53 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے۔ ترکی سب سے زیادہ ویکسین لگانے والے پہلے 10 ممالک میں شامل ہو گیا ہے،اسرائیل میں امریکی فائزر ویکسین لگوانے سے 13 شہریوں کو لقوہ جبکہ سینکڑوں افراد کو حالت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ بھارت کی ریاست اترپردیش کے شہر مراد آباد میں بھی ویکسین لگوانے سے ایک ہسپتال ملازم زندگی کی بازی ہار گیا۔مصر میں کورونا مریضوں میں خودکشی کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اور مزید دو مریضوں نے اپنی جان خود لے لی۔