کسٹمزڈیوٹی : ماہانہ کروڑوں روپے کا فراڈ،چھان بین جاری

Jan 19, 2021 | 10:54:AM

 (24نیوز)کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں ماہانہ کروڑوں روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے۔چھان بین کی جا رہی ہے، ایسا ہوا ہے تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں ماہانہ کروڑوں روپے کا فراڈ  اس وقت سامنے آیا جب کراچی کی ایک ال جناح ٹریڈنگ کمپنی نے ویسٹیج پیپر کے درجنوں کنٹینر 140  ڈالر کے بجائے 110 ڈالر ٹن کے حساب سے کلیئر کرائے۔ویسٹیج  پیپر کی قیمت میں 30 ڈالرفی ٹن کے اضافہ کا ایس ار او دسمبر 2020ء میں جاری کیا گیا۔ اس کے مطابق ویسٹیج پیپر کی قیمت 110 ڈالر کے بجائے 30 ڈالر اضافے کے ساتھ 140 ڈالر فی ٹن کر دی گئی مگر متعلقہ کمپنی کے کنٹینروں کو  110 ڈالر کے حساب سے ہی نکالا گیا۔

 واضح رہے کہ مذکورہ کمپنی ویسٹیج  پیپر کے  25 سے  30 کنٹینرزماہانہ منگواتی  ہے، اس حساب سے ماہانہ کروڑوں روپے کا نقصان قومی خزانے کوپہنچایا جارہا ھے ۔ درجنوں کمپنیوں کو اس حساب سے ریٹ لگا کر ان کا مال نکالا جا رہا ہے جبکہ کچھ کو گرین چینل کی سہولت  بھی حاصل ہے،جن کے مال کو چیکنگ کے بغیرکلئیر کیا جاتا ہے۔

مزیدخبریں