پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کےباہر سیاسی سرکس دکھائے گی : فردوس عاشق
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے باہر سیاسی سرکس دکھایا جائے گا۔پی ڈی ایم کےساتھ بارہا ہاتھ کرنےوالاشہزادہ ٹی وی کے سامنے بیٹھ کرتماشا انجوائےکرےگا۔مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر اقتدار کے حلوے سے محروم رہ جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ایوان وزیر اعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اپوزیشن دو بار این آر او لینے والے کرپٹ عناصر کی امامت میں احتجاج کرنے جا رہی ہے۔ پی ڈی ایم کے سرکسی فنکار ملک بھر میں بری طرح پٹ گئے،یہ اب الیکشن کمیشن آفس کے سامنے سیاسی سرکس دکھائیں گے، جعلی راجکماری وہی پرانے راگ الاپ کر عوام کو بیزار کرے گی۔
حصول اقتدار کیلئے ایڑیاں رگڑتے فضل الرحمن بدستور مدرسے کے طالبعلموں کو سیاسی ایندھن کے طور پر استعمال کرتے ہوئے ایک بار پھر اقتدار کے حلوے سے محروم رہ جائینگے جبکہ PDM کےساتھ بارہا ہاتھ کرنے والا لاڈلہ شہزادہ ٹی وی اسکرین کے سامنے بیٹھا کھوکھلی بڑھکوں پر مبنی تماشا انجوائے کریگا۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 19, 2021
فردوس عاشق نے مزید کہا مولانا فضل الرحمان مدرسے کے طالبعلموں کو سیاسی ایندھن کےطور پراستعمال کررہے ہیں، پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے جس چیئرمین کے خلاف احتجاج کرنے جارہی ہے وہ عام انتخابات میں تھے ہی نہیں۔
انہوں نے مزید کہا حکومت نے براڈ شیٹ رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں عوام سے کچھ نہیں چھپائیں گے۔شہباز شریف نے صرف تختیاں لگائیں، اپوزیشن کرپٹ عناصر کی پیروی میں جمہوریت کو چیلنج کرنا چاہتی ہیں۔
ناکام جلسوں اور نامراد ریلیوں سے حزیمتوں کا ٹوکرا سرپر اٹھائےPDMکے سرکسی فنکار ملک بھرمیں بری طرح پِٹنےوالے سیاسی سرکس کا Repeat Telecast الیکشن کمیشن آفس کے سامنے دکھائیں گے۔ "سلطنتِ درباریاں" کی جعلی راجکماری کنیزوں اور چیلوں کے ہمراہ وہی پرانے راگ الاپ کر عوام کو بیزار کریگی۔
— Dr. Firdous Ashiq Awan (@Dr_FirdousPTI) January 19, 2021