(24نیوز)فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کے باہر سیاسی سرکس دکھایا جائے گا۔پی ڈی ایم کےساتھ بارہا ہاتھ کرنےوالاشہزادہ ٹی وی کے سامنے بیٹھ کرتماشا انجوائےکرےگا۔مولانا فضل الرحمان ایک بار پھر اقتدار کے حلوے سے محروم رہ جائیں گے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے ایوان وزیر اعلیٰ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا اپوزیشن دو بار این آر او لینے والے کرپٹ عناصر کی امامت میں احتجاج کرنے جا رہی ہے۔ پی ڈی ایم کے سرکسی فنکار ملک بھر میں بری طرح پٹ گئے،یہ اب الیکشن کمیشن آفس کے سامنے سیاسی سرکس دکھائیں گے، جعلی راجکماری وہی پرانے راگ الاپ کر عوام کو بیزار کرے گی۔
فردوس عاشق نے مزید کہا مولانا فضل الرحمان مدرسے کے طالبعلموں کو سیاسی ایندھن کےطور پراستعمال کررہے ہیں، پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے جس چیئرمین کے خلاف احتجاج کرنے جارہی ہے وہ عام انتخابات میں تھے ہی نہیں۔
انہوں نے مزید کہا حکومت نے براڈ شیٹ رپورٹ پبلک کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں عوام سے کچھ نہیں چھپائیں گے۔شہباز شریف نے صرف تختیاں لگائیں، اپوزیشن کرپٹ عناصر کی پیروی میں جمہوریت کو چیلنج کرنا چاہتی ہیں۔