الیکشن کمیشن سے ہی حکومت گرے گی: شاہد خاقان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن سے ہی حکومت گرے گی،شہزاد اکبر سمیت 5، 6 لوگ کمیشن لینے براڈشیٹ کے پاس گئے تھے نیب نے اصل فیصلہ چھپایا ہوا ہے،آخر کب تک چلے گا۔
سابق وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان میں جو تمام خرابیاں ہیں وہ سب کے سامنے رکھنی ہیں، بہت سارے لوگ براڈ شیٹ میں کمیشن لینے گئے، براڈ شیٹ کمیشن اصل میں کمیشن لینے والوں پر مشتمل ہے۔ بہت سارے وزیر جیل جانے والے ہیں۔
شاہد خاقان نے کہا رپورٹس، عدالت کا فیصلہ پبلک کیوں نہیں کیا جا رہا؟ چھپانے کی کیا ضرورت ہے؟ آج کرپشن کو ڈھونڈنے کے دعویدار خود کٹہرے میں کھڑے ہیں، آج ان پر الزام ہے کہ کک بیکس مانگ رہے تھے۔کرپشن کر رہے تھے، آپ فیسوں میں حصہ مانگ رہے تھے،پی ایس او کے ایم ڈی کی تعیناتی کاآج بھی نیب کورٹ میں کیس چل رہا ہے۔
واضح رہے کہ شاہد خاقان عباسی این جی ریفرنس سے متعلق سماعت پر آج احتساب عدالت پیش ہوئے تھے جہاں جج اعظم خان کی رخصت کے باعث سماعت بغیر کارروائی کے 26 جنوری تک ملتوی کر دی گئی۔