اپوزیشن کااحتجاج بے وقت کی راگنی ہے:عثمان بزدار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا ہے کہ اپوزیشن کا بے مقصد احتجاج بے وقت کی راگنی ہے، احتجاجی عناصر ترقی کا سفر روکنے کے درپے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پی ڈی ایم والے عوام میں بری طرح ایکسپوز ہوچکے ہیں، مسترد شدہ عناصر کا بیانیہ پٹ چکا، ان کی قسمت میں رونا ہی ہے، یہ روتے رہیں گے اور وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان آگے بڑھتا جائے گا، پاکستان کے موجودہ حالات میں انتشار کی سیاست کی کوئی گنجائش نہیں۔