بھارتی نژاد پروفیسر نے مودی کی ڈبل گیم بے نقاب کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز) بھارتی نژاد پروفیسر نے نریندر مودی کی خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی خاطر تیار کردہ ڈبل گیم کو بے نقاب کر دیا ہے۔ڈبل گیم کا مقصد امریکہ طالبان امن معاہدے کو ناکام بنانا ہے، اس معاہدے کی ناکامی پاکستان کی ناکامی قرار پائے گی۔
تفصیلات کے مطابق گریٹ ڈبل گیم کے نتائج سامنے آنے کی توقع 2020کے ابتدائی ایام میں تھی لیکن کورونا وائرس نے اس میں بریک لگا دی۔2021 کے آغاز کے ساتھ ہی یہ گیم دوبارہ شروع ہو چکی، ہزارہ مزدوروں کے قتل کے ذریعے پاکستان میں فرقہ وارانہ آگ بھڑکانے کی سازش ناکام ہو گئی۔ کنگز کالج لندن میں ڈیفنس سٹڈیز کے پروفیسر اوی ناش پلوال کی کتاب ’’میرے دشمن کا دشمن‘‘ کے سرورق پر اشرف غنی اور نریندر مودی ایک دوسرے کے ساتھ ہاتھ ملا رہے ہیں،دوسرے الفاظ میں نریندر مودی اپنے دشمن کے دشمن کے ساتھ ہاتھ ملا رہا ہے اور موصوف کے دشمن کا نام پاکستان جبکہ دشمن کا دشمن اشرف غنی ہے۔بھارتی نژاد اوی ناش پلوال نے اپنی اس کتاب میں افغانستان میں نریندر مودی کی گریٹ ڈبل گیم کا کچا چٹھا کھول دیا، مودی ایک طرف بلوچستان میں فائدہ اٹھانے کی کوشش میں ہیں، دوسری طرف پاکستان کے پختونوں میں بے چینی پھیلانے میں مصروف ہیں اور اس مقصد کیلیے وہ افغانستان کے راستے سے پاکستان میں مداخلت کر رہے ہیں۔یہ کتاب 2017میں شائع ہوئی تھی۔ 2020میں عیدالفطر اور عیدالاضحی کے موقع پر طالبان نے سیز فائر کیا، سیز فائر کے دوران داعش نے حملے کئے،جب ننگرہار اور کنڑ میں طالبان نے داعش کو شکست دی تو داعش کے جنگجوؤں کو افغان فوج نے پناہ دی۔دشمن کے دشمن کی گریٹ ڈبل گیم کا مقصد امریکہ طالبان امن معاہدے کو ناکام بنانا ہے، اِس معاہدے کی ناکامی پاکستان کی ناکامی قرار پائے گی۔