(24نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت نے احتجاج کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہیں کی۔ اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی عمران خان کی جمہوریت پسندی کا ثبوت ہے۔
شبلی فراز نے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ قوم نہیں بھولی جب (ن) لیگی حکومت نے تحریک انصاف کے کارکنوں کو پر امن احتجاج کرنے پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ قوم سانحہ ماڈل ٹاؤن بھی کبھی بھلا نہیں سکتی۔
دوسری جانب وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا کہ زرداری اور شریف خاندان نے اپنی جماعتوں کو بھی اپنے دھندے کے لئے استعمال کیا۔ آج قوم چور مچائے شور کا عملی مظاہرہ دیکھے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی نے فارن فنڈنگ کا ریکارڈ اور رسیدیں نہیں دکھائیں۔ پارٹیز کو فرنٹ کمپنی بنایا جہاں کرپشن کک بیکس کا پیسہ آتا تھا۔ الیکشن کمیشن نے 6 ہفتے کا وقت دیا لیکن وہ ڈیڈ لائن بھی گزر گئی۔