تعلیم کی ابتر صورتحال، پروفیسرز پر اظہار برہمی

Jan 19, 2021 | 12:38:PM

(24نیوز)سندھ ہائی کورٹ سندھ نے پروفیسرز اور اساتذہ کو ترقی نہ دینے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران صوبے میں تعلیم کی ابتر صورتِ حال پر پروفیسرز پر اظہارِ برہمی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دورانِ سماعت عدالتِ عالیہ کے جج جسٹس امجد سہتونے کہا کہ سندھ کے بچوں کو نہ اچھی تعلیم مل رہی ہے نہ اچھی ڈگری، ناقص تعلیم کی وجہ سے سندھ کے بچوں کو ملازمتیں تک نہیں مل رہیں، اس کے برعکس گلگت بلتستان کے نتائج سندھ سے زیادہ اچھے آ رہے ہیں۔ درخواست گزارکے وکیل نعیم اقبال نے عدالت کو بتایا کہ پروفیسر 20،20 سال سے ایک ہی گریڈ میں بیٹھے ہیں۔

واضح رہے کہ جسٹس امجد سہتو نے کہا کہ پروفیسر انہی کالجز میں پڑھاتے ہیں، جہاں کے نتائج 48 فیصد بھی نہیں آئے، جو اساتذہ اچھی تعلیم نہیں دے سکتے وہ ترقیوں کے مستحق بھی نہیں۔سیکریٹری تعلیم نے عدالتِ عالیہ کو یقین دہانی کرائی کہ اساتذہ کو ترقی دیتے وقت پرفارمنس مدِ نظر رکھیں گے۔

مزیدخبریں