(24نیوز) مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان رنگے ہاتھوں پکڑے گئے ہیں۔عوام اب فیصلہ لینے آ رہے ہیں، آپ نے گھبرانا نہیں۔ الیکشن کمیشن فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ لکھنا شروع کر دے۔
ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ چوری پکڑی گئی ہے اور چور نے اعتراف جرم کر لیا، عمران صاحب فارن فنڈنگ کے ذریعے سازش کا یوم حساب آ چکا۔عوام اور کارکنان سے اپیل ہے کہ وہ الیکشن کمیشن پہنچیں، تمام ریلیاں الیکشن کمیشن جانے کے لئے کشمیر چوک پر جمع ہوں گی۔ فارن فنڈنگ کیس میں مرکزی ملزم عمران صاحب اعتراف جرم کر چکے، الیکشن کمیشن ضابطے کی کارروائی مکمل کرے۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب تلاشی میں آپ رنگے ہاتھوں پکڑے جاچکے ہیں، اسی لئے عوام اب فیصلہ لینے آ رہے ہیں، آپ نے بس گھبر آنا نہیں ہے۔