اپوزیشن کا منصوبہ ایک بار پھر ناکام ، چوہدری محمد سرور

Jan 19, 2021 | 12:59:PM
 اپوزیشن کا منصوبہ ایک بار پھر ناکام ، چوہدری محمد سرور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کہتے ہیں کہ اداروں پر دباؤ بڑھانے کا اپوزیشن کا منصوبہ ایک بار پھر ناکام ہوگا کیونکہ اداروں کو ریموٹ کنٹرول سے چلانے کا دور گزر چکا ہے، اب ادارے آزاد ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے ایم این اے صداقت عباسی سے ملاقات کی۔اس موقع پر چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اداروں کو سیاسی مداخلت سے مکمل پاک کرنے کی پالیسی پر گامزن ہیں۔انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم انصاف پر مبنی نہیں بلکہ مرضی کے فیصلے چاہتی ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم کا احتجاج ہوگا اور ختم ہوجائے گا اور کچھ نہیں۔اُن کا مزید کہنا تھا کہ اپوزیشن اپنی بقا کے لیے سیاسی ماحول کو گرم رکھنا چاہتی ہے۔