زرداری اور شریف خاندان نے جماعتوں کو اپنے دھندے کیلئے استعمال کیا، مراد سعید
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)وفاقی وزیر مراد سعید کا کہنا ہے کہ زرداری اور شریف خاندان نے اپنی جماعتوں کو بھی اپنے دھندے کیلئے استعمال کیا ہے۔ نون لیگ اور پیپلزپارٹی نے فارن فنڈنگ کی رسیدیں نہیں دکھائیں، الیکشن کمیشن سے این آر او مانگنے کیلئے ڈرامہ ہو رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر مراد سعید نے کہا ہے کہ قوم آج چور مچائے شور کا عملی مظاہرہ دیکھ رہی ہے، انہوں نے پی ڈی ایم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ زرداری اور شریف خاندان نے اپنی جماعتوں کو بھی اپنے دھندے کے لئے استعمال کیا، پارٹیز کو فرنٹ کمپنی بنایا جہاں کرپشن کک بیکس کا پیسہ آتا تھا، الیکشن کمیشن نے 6 ہفتے کا وقت دیا لیکن وہ ڈیڈ لائن بھی گزر گئی۔