واشنگٹن: جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری ، ریڈ زون میں چھاؤنی کا منظر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)نومنتخب امریکی صدر جوبائیڈن کی تقریب حلف برداری کل ہو گی جس سے پہلے ہی امریکی دارالحکومت کی سڑکیں سنسان ہیں، ہر طرف رکاوٹیں اور خاردار تاریں ہیں اور بڑی تعداد میں نیشنل گارڈز تعینات کئے گئے ہیں۔تقریب سے قبل واشنگٹن ڈی سی کا ریڈ زون فوجی چھاؤنی کا منظر پیش کر رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق حلف برداری کی تقریب کے موقع پر امریکا بھر میں مسلح حملوں کا خدشہ ہے اور اسی صورتحال کے تناظر میں کئی ریاستوں میں نیشنل گارڈز تعینات کئے گئے ہیں۔ امریکی وزیر دفاع کرسٹوفر ملر کا کہنا ہے کہ تقریب حلف برداری پر سکیورٹی اہلکاروں کی جانب سے اندرونی حملے سے متعلق کوئی انٹیلی جنس نہیں۔
واضح رہےکہ گزشتہ روز کچھ امریکی ریاستوں میں ڈونلڈ ٹرمپ کے حامی سڑکوں پر نکلے تھے تاہم سیکیورٹی اہلکاروں کی تعداد مظاہرین سے کہیں زیادہ تھی۔ تاہم کوئی ناخشگوار واقعہ پیش نہ آ سکا۔