پی ڈی ایم مظاہرہ،عمران خان سے شیخ رشید کی ملاقات،سکیورٹی اقدامات سے آگاہ کیا

Jan 19, 2021 | 14:56:PM

 (24نیوز) وزیراعظم عمران خان سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے ملاقات کی جس کے دوران الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم کے مظاہرے کے حوالے سےکئے گئے سکیورٹی اقدامات سے آگاہ کیا۔ شیخ رشید وزیراعظم کی اجازت سے کابینہ اجلاس میں شریک نہیں ہوئے۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس سے قبل وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم احتجاج کے پیش نظر کئے گئے سکیورٹی اقدامات اور کنٹرول روم سے ملنے والی معلومات سے تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے شیخ رشید کو امن و امان کی صورتحال ہر ممکن یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

حکام نے الیکشن کمیشن کے باہر سکیورٹی سخت کرتے ہوئے 3 تہوں پر مشتمل حفاظتی پلان تشکیل دے رکھا ہے ۔ خار دار تاریں لگا کر الیکشن کمیشن کا مرکزی راستہ بند کردیا گیا جبکہ عمارت کے باہر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات ہے۔ انتظامیہ نے قانون ہاتھ میں لینے والوں کیخلاف سخت کارروائی کا عندیہ دیا ہے۔

مزیدخبریں