چوتھے ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو شکست،سیریز بھارت کےنام،مودی بھی خوش
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)بھارتی سورماؤں نے کینگروز کو دبوچ لیا،آسٹریلیا کو چوتھے ٹیسٹ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی ۔تاریخی فتح پر بھارتی وزیراعظم نریندر مودی بھی خوشی سے نہال ،ٹوئٹر پر مبارکبادی پیغام شیئر کردیا۔
We are all overjoyed at the success of the Indian Cricket Team in Australia. Their remarkable energy and passion was visible throughout. So was their stellar intent, remarkable grit and determination. Congratulations to the team! Best wishes for your future endeavours.
— Narendra Modi (@narendramodi) January 19, 2021
گابا ٹیسٹ کے آخری روز بھارت کو جیت کے لئے 328 رنز درکار تھے ۔ بھارت کے 23 سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین ریشابھ پانٹ نے ٹی 20 کرکٹ کی طرز سے بیٹنگ کرتے ہوئے بھارت کو کامیابی دلوانے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ریشابھ پانٹ نے 138 گیندوں پر 89 رنز کی اننگز کھیلی جس کی وجہ سے بھارت نے کھیل ختم ہونے سے 18 گیندیں قبل ہی ہدف حاصل کر لیا۔
???? 89* runs from 138 balls
— ICC (@ICC) January 19, 2021
???? Nine fours and a six
???? Player of the match
An innings for the ages from @RishabhPant17 ????#AUSvIND pic.twitter.com/R8Tqax9Hzr
اس کامیابی کے بعد بھارت ٹیسٹ کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں دوسرے نمبر پر آگیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت نے چوتھا ٹیسٹ میچ جیت کر 32 سالہ ریکارڈ بھی توڑ ڈالا ہے۔ بھارت نے 1988 میں پہلی بار آسٹریلیا کو برسبن کے مقام پر ٹیسٹ میچ میں شکست دی تھی۔جبکہ آخری مرتبہ 1988 میں ویسٹ انڈیز نے آسٹریلیا کو یہاں ہرایا تھا۔