’’میرا پیار تیرے جیون کے‘‘مہناز بیگم کی آج ساتویں برسی
Stay tuned with 24 News HD Android App
’’میرا پیار تیرے جیون کے‘‘مہناز بیگم کی آج ساتویں برسی
(24 نیوز) پاکستان کی معروف گلوکارہ مہناز بیگم کو آج ہم سے بچھڑے سات سال ہو گئے لیکن انکی میٹھی آواز آج بھی سننے والوں کے کانوں میں رس گھول رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مہناز بیگم برصغیر کی مشہور گلوکارہ کجن بیگم کے گھر کراچی میں1958 میں پیدا ہوئیں ، انہوں نے دنیائے موسیقی کو بے پناہ خوبصورت گیتوں سے نوازا۔
انہوں نے 1970 میں ریڈیو پاکستان سے موسیقی کا آغاز کیا۔ مہناز بیگم کو غزل ، ٹھمری اور دادرہ میں خاص ملکہ حاصل تھا۔مہناز بیگم نے ریڈیو، ٹی وی اور فلم کے لیے تقریباً 2500 گانے گائے اور 13 بار بہترین فی میل گلوکارہ نگار ایوارڈ اپنے نام کیا۔ ان کا 1994 میں گایا ہوا فلمی نغمہ ’’ میرا پیار تیرے جیون کے سنگ رہے گا‘‘ بہت مشہور ہوا۔ انہوں نے متعدد پنجابی فلموں میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔ مہناز بیگم کا انتقال 19جنوری2013 کو مناما بحرین میں ہوا۔