(24نیوز) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا ہے کہ کورونا کے باعث پہلے 6 اور پھر پونے 2 ماہ سکول بند رہے۔ بچوں کی تعلیم کی کمی پوری کرنے کیلئےرواں برس گرمیوں کی چھٹیوں کم سے کم دی جائیں گی۔ امتحان کے بغیر کوئی بچہ پروموٹ بھی نہیں کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد راس کا کہنا تھا کہ حکومت نے بچوں کی تعلیم کا نقصان کم کرنے کیلئے آن لائن کلاسز کا آغاز کیا۔ کورونا وبا کے سبب سکولوں میں بچوں کی حاضری 50 فیصد کر دی گئی جبکہ سکولز میں کورونا ایس او پیز پر سختی سےعملدرآمد کرایا گیا۔ بچوں کی فیس میں 20فیصدڈسکاؤنٹ دیا۔اس کے باوجود کوروناکی وجہ سےبہت سےبچے سکول چھوڑنے پر مجبورہوئے ان کوواپس لانےکیلئےوفاقی سطح پرمہم شروع کی جائیگی۔ کوروناکےباعث بچوں کی تعلیم کی کمی پوری کرنے کیلئےگرمیوں کی چھٹیوں کم ازکم کی جائیں گی۔