مارچ میں لانگ مارچ ہوگا : مریم نواز کی 24 نیوز سے خصوصی گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)لیگی نائب صدر مریم نواز مولانا فضل الرحمان کے گھر پہنچ گئیں،الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج میں شرکت کیلئے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انشااللہ آج پاور فل پلے ہوگا۔لانگ مارچ، مارچ میں ہوگا۔حکومت کو گھر بھیجنے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔
مریم نواز کا الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کے لئے روانگی کے موقع پر 24 نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انشااللہ آج پاور فل پلے ہوگا۔لانگ مارچ ، مارچ میں کریں گے،جس میں پورے پاکستان سے لوگ شریک ہوں گے ۔انہوں نے مزید کہا کہ آج کا احتجاج مقامی سطح کا احتجاج ہے لیکن اس کی بڑی اہمیت ہے۔اس موقع پر صحافی نے مریم نواز شریف سے سوال کیا کہ آپ کو ریلی کتنی کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہے؟ جس کے جواب میں مریم نواز نے الٹا صحافی سے ہی سوال پوچھا کہ آپ کو کتنی کامیاب ہوتی دکھائی دے رہی ہے؟