فارن فنڈنگ کیس ،الیکشن کمیشن کو جواب دینا پڑے گا: بلاول
Stay tuned with 24 News HD Android App
( 24نیوز)چیئرمین پیپلزپا ٹی بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم آج پی ٹی آئی فارن فنڈنگ کیس کیخلاف احتجاج کر رہی ہے۔ الیکشن کمیشن کو فارن فنڈنگ کیس کا جواب دینا پڑے گا۔
تفصیلات کے مطابق عمرکوٹ میں بلاول بھٹو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو گھر نہیں بھیجتے تو عوام کےساتھ ظلم کو کون روکے گا۔ عمر کوٹ کے عوام نے سلیکٹڈ کو ریجیکٹڈ کر دیا۔ عوام نے کٹھ پتلی کو بھگا دیا۔ عوام نے بتا دیا ووٹ صرف تیر کا ہے۔ عمر کوٹ کے عوام نے دشمن طاقتوں کو جواب دے دیا جو کل مشرف کے ساتھ کھڑے تھے آج عمران خان کے ساتھ ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بینظیر بھٹو کو سکیورٹی رسک قرار دیا ہماری حکومتوں کو ختم کیا گیا۔ اشارے پر حکومت بنانیوالے عوام کی خدمت نہیں کرتے۔