حکمران پاکستان کے ماتھے پر بدنما داغ ، خون سے ہی کیوں نہ دھونا پڑا، دھوئیں گے،فضل الرحمان،تحریک جاری رکھنے کا اعلان

Jan 19, 2021 | 17:43:PM


 (24نیوز ) حکومت مخالف اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن میں 6 سال سے فارن فنڈنگ کیس التوا کا شکار ہے۔ ہم نے الیکشن 2018کومستردکرنےکا اعلان کیاتھا۔یہ حکومت کو ناجائز ہے اس خاتمے تک تحریک جاری ر ہے گی۔
الیکشن کمیشن کے باہر پی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم نے پگڑیاں سر اٹھانے کے لئے باندھی ہیں۔ اگر عزت نہیں ہوگی تو پھر یہ پگڑیاں اتر جانی چاہئے۔ حکمرانوں کیخلاف تحریک شرعی لحاظ سے جہاد ہے، اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، دائرے میں رہ کر ‘چور حکمرانوں’ کے خلاف میدان جہاد میں رہنا ہے۔مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے جدوجہد کرکے قوم کو اس کرب سے نکالنا ہے۔ پاکستان کے روشن مستقبل کے لیے آج سیاسی قیادت اکٹھی ہے۔ ہم ان کا تعاقب کریں گے، حالات میں گرمی لائیں گے۔ ہمیں گردن اٹھا کر چلنا آتا ہے، جھکا کر نہیں۔ یہ حکمران پاکستان کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں، یہ داغ ہمیں خون سے ہی کیوں نہ دھونا پڑا، دھوئیں گے۔ اگر کوئی بزدل ہے تو ہماری صفوں سے نکل کر اپنے گھروں میں بیویوں کے ساتھ جا کر بیٹھ جائے۔
پی ڈی ایم سربراہ نے وزیر داخلہ شیخ رشید کی تنبیہ کے باوجود جلسوں میں مدارس کے طلبہ کو لانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ دینی مدارس مثبت سیاست کو سیکھنا چاہتے ہیں۔ دینی مدارس اگر جلسوں میں نہ جائیں تو کیا پھر بندوق کی طرف جائیں؟ مدارس کے طلبہ اور اساتذہ نے ہماری آواز پر لبیک کہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ آج شاہراہ دستور پر تاریخی مظاہرہ کیا، پانچ فروری کو کشمیریوں کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے۔
 قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہم آج بھی اپنے موقف پرقائم ہیں، الیکشن کمیشن منصفانہ الیکشن نہیں کراسکا،موجودہ حکمرانوں کوحکومت کاحق حاصل نہیں۔انہوں نے کہالانگ مارچ ہوگاتوحکمرانوں کوبھاگنے کاموقع نہیں ملے گا، تحریک انصاف کواسرائیل کی سپورٹ حاصل ہے ، تحریک انصاف نے اسرائیل،بھارت کی فنڈنگ سے الیکشن لڑا ،ہمارا احتجاج آئین کے مطابق ہے، حکومت کی طاقت معلوم ہیں، یہ ہمارا راستہ نہ کھولتے تو کنٹینر اٹھا کر پھینک دیتے۔سربراہ پی ڈی ایم فضل الرحمان نے کہا کہ حکومت درخواستیں دے کر فارن فنڈنگ کیس کو التوا دے رہی ہے، خفیہ دستاویزات، بینک اکاو¿نٹس پی ٹی آئی نے ظاہر نہیں کیے، آئین و قانون کے دائرے میں رہ کر گفتگو کر رہے ہیں، ہم بہت پرجوش ہیں، ہمارے جوش و خروش میں اضافہ ہے۔

مزیدخبریں