محمود اچکزئی نے انقلاب زندہ باد کا نعرہ لگوا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سربراہ پختونخواہ ملی عوامی پارٹی محمود اچکزئی نے پی ڈی ایم احتجاجی مظاہرے سے پشتوں میں خطاب کرتے ہوئے انقلاب زندہ باد کا نعرہ لگوا دیا۔
تفصیلات کے مطابق پختونخوا ہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود اچکزئی نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ادارے ناکام ہوچکے ہیں۔ ہمارے چار سو بچوں کو شہید کردیا گیا ،ہمارے صوبوں میں پانچ ہزار لوگوں کو شہید کردیا گیا ،کیا حلف لینا رسم ہے یا اس کے معانی بھی ہیں ، سپریم کورٹ اس کی وضاحت کرے ۔
غریب افراد کو اتنا تنگ نہ کیا جائے کہ وہ دکانوں اور سرکاری ذخائر کو لوٹ لیں۔ میں مولانا اور مفتیان کرام سے مطالبہ کرتا ہوں بھوک زیادہ ہوجائے تو فتویٰ دیں کہ سرکاری اناج کے گودام لوٹ لیں۔