فارن فنڈنگ اکاﺅنٹس جائز ہیں تو عمران خان کو گھبراہٹ کیسی، آفتاب شیرپاﺅ

Jan 19, 2021 | 18:04:PM
فارن فنڈنگ اکاﺅنٹس جائز ہیں تو عمران خان کو گھبراہٹ کیسی، آفتاب شیرپاﺅ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)سربراہ قومی وطن پارٹی کا کہنا ہے کہ 6 سال سے عمران خان فارن فنڈنگ کی تلاشی نہیں دے رہا ،ہم یہ ناانصافی کسی صورت قبول نہیں کریں گے۔
تفصیلات کے مطابق قومی وطن پارٹی کے سربراہ آفتاب احمد خان شیر پاﺅ نے الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام طبقہ فکر کے افراد آج الیکشن کمیشن کے سامنے جمع ہیں کیونکہ یہ ایک آئینی ادارہ ہے۔ یہ لوگ اپنا حق اور انصاف مانگنے آئے ہیں۔ یہ آئین پر عملدرآمد کے لئے آئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اڑھائی سال پہلے الیکشن میں دھاندلی ہوئی ۔ آئین کے 62 اور 63 کے تحت اثاثے چھپانے اور غلط بیانی پرعمران خان نااہل ہوتا ہے ۔ہم عوام کی مرضی و منشا کی حکومت چاہتے ہیں۔