پاکستان میں ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کو سنجیدہ نہیں لیا گیا، گورنر پنجاب

Jan 19, 2021 | 18:42:PM

(24 نیوز)گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا کہ ہماری بدقسمتی ہے  ملک میں ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کو سنجیدہ نہیں لیا گیا، پاکستان میں طبی آلات کی کمی نہیں،  ہم نے طبی آلات باہر ایکسپورٹ کئے۔
تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ پاکستان کے بجٹ سے دوسرے ممالک کا بجٹ زیادہ ہے۔ ہمارےکچھ مسائل تھے کیونکہ ریسرچ پر کام نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ چائنہ کی ویکسین سے میں مطمئن ہوں، میرے اینٹی باڈیز اور بیگم کے اینٹی باڈیز بنے ہیں۔ کورونا کے دوران میڈیکل پروفیشن کے لوگوں نے مقابلہ کیا، گھر بیٹھے لوگوں کو کوئی مسئلہ ہے تو فون پر ڈاکٹرز سے رابطہ کریں۔
انہوں نے کہا کہ ویکسین کی ٹرائل یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کو اجازت ملی، 18000 لوگوں پر ٹرائل ہوچکے ہیں، ویکسین آتے ہی پاکستان میں لوگوں کو لگنا شروع ہوجائے گی۔ انہوں نے کہا کہ170 کروڑ روپے ہم نے تقسیم کئے۔ جامعات اور وائس چانسلرز نے بہت اہم کردار ادا کیا۔ پروفیسر جاوید اکرم اور انکی ٹیم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہیلتھ ایجوکیشن میں تبدیلی ضرور آئے گی۔

مزیدخبریں