(24 نیوز)رہنما پیپلزپارٹی شازیہ مری کا کہنا ہے کہ سندھ سے تعلق رکھنے والے سیاستدانوں کا پنڈی میں ا حتساب ماجرا کیا ہے۔ پنڈی میں ٹرائل سے تلخ یادوں کو کریدا نہ جائے ۔
تفصیلات کے مطابق سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرینز، شازیہ مری نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ کے خلاف پنڈی میں ریفرنس سندھ پر حملہ ہے۔ کل سندھ سے تعلق رکھنے والے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے خلاف ریفرنس داخل ہوا ۔
شازیہ مری نے کہا کہ نیب نیازی گٹھ جوڑ ملک کی سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔ براڈ شیٹ سے نیب کے گھنائونے چہرے سے نقاب ہٹ چکا ہے ، ۔نیازی مشکلات میں پھنستا ہے تو نیب حرکت میں آتا ہے ۔ نیب کو پشاور بی آر ٹی، آٹا سکینڈل، چینی سکینڈل اور سلیکٹڈ حکومت کے دیگر اسکینڈل نظر کیوں نہیں آتے؟