پی ڈی ایم کومستردکرنے پرعوام کا شکریہ،وفاقی وزرا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز ) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کومستردکرنے پرعوام کے مشکورہیں، پی ڈی ایم این آراوکی تلاش میں ماری ماری پھررہی ہے۔
الیکشن ک پی ڈی ایم کومستردکرنے پرعوام کا شکریہ،وفاقی وزرامیشن کے باہر پی ڈی ایم کے احتجاجی مظاہرے کے رد عمل میں وفاقی وزرا فواد چودھری اور شیری مزاری کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں بڑی جماعتوں نے ملک کولوٹااورجائیدادیں بنائیں، براڈشیٹ کافیصلہ حقائق اورثبوتوں پرمبنی ہے، براڈشیٹ فیصلے میں20سال کی کرپشن کے ثبوت ہیں، شبلی فراز نے کہا کہ براڈشیٹ کی تحقیقات کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، کمیٹی میں سابق جج،ایف آئی ا ے کے عہدیدارشامل ،کمیٹی براڈشیٹ سے متعلق 45روزمیں تحقیقات مکمل کرےگی ،انہوں نے کہا مولانافضل الرحمان اقتدارسے دوررہ کرتنہائی کاشکارہیں ،انہیں حکیم سے دوائی لینی چا ہئے، مریم نواز نے ایک ہزارکے جلسے کولاکھوں کاجلسہ کہہ کرخطاب کیا، انہوں نے کہا پرویزمشرف نے این آراودیاتوشریف فیملی نے لڈیاں ڈالیں ،اس موقع پر فواد چودھری نے کہا جون میں نیب نے200لوگوں کی لسٹ دی تھی اس لسٹ میں اسحاق ڈارکانام شامل نہیں تھا لیکن اسحاق ڈار کے بغیرکرپشن کی کہانی مکمل نہیں ہو سکتی، پوری دنیااسحاق ڈارکوکرپشن کارول ماڈل سمجھتی ہے،انہوں نے کہا 2000میں شہبازشریف نے نیب کو7.34ملین ڈالردیئے، ن لیگ دورمیں افتخارچودھری نے نیب سے پیسے واپس دلوائے،ایک سوال کے جواب میںفوادچودھر ی نے کہا کہ عمران خان کافیصلہ ہے کسی کواین آراونہیں دینا، شیری مزاری نے کہا براڈشیٹ کی خبر 2016 میں آنی چاہئے تھی، جواب آرہی ہے،شریف خاندان 2این آراولے چکا،تیسرالینے کی کوشش کررہاہے، انہوں نے کہا مریم نوازمیں کچھ حیااورشرم ہے توخاموش ہوجائیں۔