(24 نیوز)چیف جسٹس لاہور ہائیکور ٹ نے کوٹ ادو کے چھ جج تبدیل کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج محمد فواد کا تبادلہ کوٹ ادو سے بہاولپور کر دیا گیا ان کی جگہ ایڈیشنل سیش جج شیخ محمد نوید بابر کوٹ ادو تعینات کر دیئے گئے، ایڈیشنل سیشن جج سید فیصل رضا گیلانی کو کوٹ ادو سے ننکانہ صاحب بھیج دیا گیا، ایڈیشنل سیشن جج راشد نواز خانیوال سے کوٹ ادو تعینات کر دیئے گئے ۔
سول جج فیاض احمد کوٹ ادو سے بھکر تبدیل ،سول جج محمد طارق کوٹ ادو سے کہروڑ پکا ، سول جج محمد عمران کوٹ ادو سے قصور تبدیل ،سول جج زمان علی کوٹ ادو سے پتوکی ، سول جج محمد علی اکبر میلسی سے کوٹ ادو تعینات، سول جج اعجاز محمود ملتان سے کوٹ ادو، سول جج مسٹر اللہ نواز بھکر سے کوٹ ادو تعینات، سول جج عدیل احمد چیمہ سانگلہ ہل سے کوٹ ادو تعینات کردیا گیا ہے۔
چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے کہروڑپکا کے 3جج بھی ٹرانسفر کردیئے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسٹر محمد زبیر کو کہروڑپکا سے میلسی ، سول جج مسٹر مزمل حسین کو کہروڑپکا سے وہاڑی ، سول جج مسٹر محمد آصف کو کہروڑپکا سے چنیوٹ ت، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مسٹر آفاق احمد کو لاھور سے کہروڑپکا ت،سول جج مسٹر تنویر حسین کو لیہ سے کہروڑپکا ت، سول جج مسٹر محمد طارق کو کوٹ ادو سے کہروڑپکا تعینات کردیا گیاہے۔
میاں مقصود حسین کو رجحان سے شجاع آباد ایڈیشنل سیشن جج جبکہ ارسلان کو سول جج تعینات ، سول جج محمد انور میاں چنوں سے یزمان ، میاں چنوں سول جج شوکت علی خان پور سے میاں چنوں تعینات کر دیئے گئے ہیں۔