(24 نیوز)جے یو آئی سندھ کے رہنما سمیع سوات کا کہنا ہے کہ21 جنوری کراچی میں ہونیوالے اسرائیل نامظور ملین مارچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔
تفصیلات کے مطابق جمعیت علما اسلام سندھ کراچی کے رہنما سمیع سواتی نے کہا ہے کہ اسرائیل نامنظور جلسہ عام کے مہمان خصوصی مولانا فضل الرحمان ہوں گے۔ اسرائیل نامنظور ملین مارچ میں لاکھوں عوام شریک ہوں گے۔ ملین مارچ کا آغاز جمعرات کو دوپہر ایک بجے کیا جائے گا۔ملین مارچ رات گئے تک جاری رہے گا۔ اسرائیل نامنظور ملین مارچ سے پی ڈی ایم کی مرکزی قیادت بھی خطاب کرے گی۔
جے یوآئی سندھ کے امیر مولانا سائیں عبدالصمد نے مجلس شوریٰ کا اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔ اجلاس سے جے یوآئی کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان، مولانا عبدالغفور حیدری، علامہ راشد سومرو خطاب کریں گے۔