کوروناسےمزید 8 افرادچل بسے۔۔ 5 ہزار 472 نئے کیسز رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) ملک بھرمیں کورونا کے پھیلاؤ نے دوبارہ خطرے کی گھنٹی بجا دی، 24 گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح نو اعشاریہ چار آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 37 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 38 ہزار 993 ہوگئی جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق پنجاب میں 4 لاکھ 55 ہزار 499، سندھ میں 5 لاکھ 9 ہزار 308، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 619، بلوچستان میں 33 ہزار 744، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 455، اسلام آباد میں ایک لاکھ 12 ہزار 557 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 811 کیسز رپورٹ ہوئے،ملک بھر میں اب تک 2 کروڑ 42 لاکھ 97 ہزار 430 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 57 ہزار 669 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 12 لاکھ 65 ہزار 239 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 908 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔
پاکستان میں کوروناوائرس سے مرنے والوں کی تعداد 29 ہزار 37 ہوگئی۔ پنجاب میں 13 ہزار 91، سندھ میں 7 ہزار 709، خیبرپختونخوا میں 5 ہزار 965، اسلام آباد میں 969، بلوچستان میں 367، گلگت بلتستان میں 187 اور آزاد کشمیر میں 749 مریض جاں بحق ہو گئے۔