اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا

Jan 19, 2022 | 11:05:AM

Read more!

  (24 نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا، انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

مسلم لیگ ن کے سیکرٹری جنرل عطااللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کا کورونا ٹیسٹ دوبارہ مثبت آگیا، انہوں نے خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا، علامات ظاہر ہونے پر ٹیسٹ کرایا گی۔

یہ بھی پڑھیں: نیب نے مریم نواز کی بریت کی درخواستوں کیخلاف اپیل دائر کردی

عطا اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ قوم سے دعاؤں کی درخواست ہے، اللہ شہباز شریف کو اور جتنے لوگ کورونا میں مبتلا ہیں، انہیں جلد صحتیاب کریں، شہباز شریف ڈاکٹروں کی ہدایات پر عمل کر رہے ہیں، انہوں نے مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:طوفانی بارشیں اور برفباری۔۔ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا

 دوسری جانب نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق کورونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 37 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 38 ہزار 993 ہوگئی۔

گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 4 لاکھ 55 ہزار 499، سندھ میں 5 لاکھ 9 ہزار 308، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ 82 ہزار 619، بلوچستان میں 33 ہزار 744، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 455، اسلام آباد میں ایک لاکھ 12 ہزار 557 جبکہ آزاد کشمیر میں 34 ہزار 811 کیسز رپورٹ ہوئے۔

مزیدخبریں