(مانیٹرنگ ڈیسک)قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایون فیلڈ ریفرنس میں مریم نواز کی بریت کی درخواستوں کے خلاف اپیل دائر کردی۔
تفصیلات کے مطابق قومی احتساب بیورو نیب کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں اپیل دائر کی گئی ہے جس میں درخواستوں کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے انہیں خارج کرنے کی استدعا کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں:طوفانی بارشیں اور برفباری۔۔ محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کردیا
نیب کی جانب سے کہا گیا ہےکہ مریم نواز کے والد نوازشریف، بھائی حسن اور حسین نواز عدالتی مفرور ہیں، ملزموں نے لندن فلیٹس کی منی ٹریل نہیں دی جب کہ نوازشریف بتائیں لندن جائیدایں کیسی خریدیں اور پیسہ کیسے منتقل کیا؟
نیب نے مریم نواز پر مثالی جرمانے لگانے کی استدعا کرتے ہوئے مؤقف اپنایا کہ مریم نواز کی بریت کی درخواست میں بیان حقائق درست نہیں،بریت کی درخواست میں الزامات پرسپریم کورٹ فیصلہ دے چکی ہے جب کہ ٹرائل کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس کا صاف شفاف ٹرائل ہوا اور احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں قانون کے مطابق سزاسنائی۔
یہ بھی پڑھیں:فائیو جی خطرناک اثرات۔۔ 4 ایئر لائنز کا امریکا کیلئے پروازیں منسوخ کرنیکا اعلان
نیب کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ نے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے نگران جج مقرر کیا لہٰذا مریم نواز کی درخواست عدالت کے ساتھ دھوکا دہی کے مترادف ہے، ان کے نگران جج پر الزامات توہین عدالت کے زمرے میں آتے ہیں۔