کورونا کی نئی لہر۔۔شادی تقریبات اورسکولوں سے متعلق اہم اعلان۔پابندیاں لگ گئیں

Jan 19, 2022 | 12:26:PM

  (24نیوز) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے نئی پابندیوں کا اعلان کردیاجس کے مطابق کورونا کی 10 فیصد سے زائد شرح والے تمام شہروں میں ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔
 تفصیلات کے مطابق بدھ کو وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کی صدارت میں این سی اوسی کا اجلاس ہوا، جس میں ملک بھر میں کورونا کی موجودہ صورتحال اور احتیاطی تدابیر پر عملدرآمد کا جائزہ لیا گیا، اجلاس میں احتیاطی تدابیر پر 31 جنوری تک عمل جاری رکھنے اور شادی ہالز کے حوالے سے احتیاطی تدابیر پر 15 فرروی تک برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ جب کہ این سی او سی 27 جنوری کو دوبارہ اجلاس میں صورتحال کا جائزہ لے گی۔این او سی کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیاکہ این سی او سی کی جانب سے 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں پابندیاں عائد کی گئی ہیں، کورونا کی 10 فیصد سے زائد شرح والے تمام شہروں میں ان ڈور اجتماعات میں 300 افراد کی اجازت ہوگی، اور 300 افراد آو¿ٹ ڈور اجتماعات کر سکیں گے، 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں انڈور شادی تقریبات پر پابندی عائد کردی گئی ہے جبکہ کہ ان شہروں میں ڈائن ان پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔

این سی او سی کے مطابق کورونا کی 10 فیصد سے زائد شرح والے شہروں میں تعلیمی سرگرمیاں بھی محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا 12 سال سے کم عمر طلبا 3 دن 50 فیصد آئیں گے، اور 12 سال سے زائد عمر کے اسٹوڈنٹس کی مکمل حاضری ہوگی، تاہم 12 سال کے زائد عمر کی طلبا کےلئے ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔این سی او سی کے بیان کے مطابق انڈور جمز کو 50 فیصد فراد کی گنجائش کےساتھ کام کرنے کی اجازت ہوگی، سینما، مزارات اور پارکس میں بھی 50 فیصد افراد کی شرط عائد کی گئی ہے، 10 فیصد سے زائد شرح والے تمام شہروں میں تمام قسم کی کنٹیکٹ اسپورٹس پر بھی پابندی ہوگی، پبلک ٹرانسپورٹ کو بھی 70 فیصد افراد کی گنجائش کے ساتھ کام جاری رکھنے کی ہدایات کی گئی ہے، این سی او سی کی جانب سے کاروباری اوقات اور دفاتر کے اوقات کار میں کسی بھی قسم کی تبدیلی نہیں کی گئی۔

دوسری جانب ملک بھرمیں کورونا کے پھیلاؤ نے دوبارہ خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران مثبت کیسز کی شرح 9 اعشاریہ 4 آٹھ فیصد ریکارڈ کی گئی۔ کورونا وائرس سے 8 افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد اموات کی تعداد 29 ہزار 37 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 13 لاکھ 38 ہزار 993 ہوگئی جبکہ  گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 472 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ہفتے میں کتنی چھٹیاں؟ طلبا کی موجیں

مزیدخبریں