لتا منگیشکر کی حالت نازک۔۔ دعاؤں کی اپیل

Jan 19, 2022 | 13:24:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)  کورونا سے متاثر ہونے والی  بھارتی گلوکارہ لتا منگیشکر  کی حالت نازک ،ڈاکٹرز نے دعاؤں کی اپیل کردی۔

 معروف  کلوگارہ گزشتہ ہفتے سے ممبئی کے بریچ کینڈی ہسپتال کے انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج ہیں۔ ہفتے کے روز اُن کے معالج نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لتا منگیشکر کی طبیعت میں کوئی بہتری نہیں اس لیے انہیں آئی سی یو میں ڈاکٹرز کی زیر نگرانی رکھا ہوا ہے۔

 ڈاکٹرصمدانی نے مزید بتایا کہ ہم دیکھو اور انتظار کرو کی پالیسی پر عمل کرتے ہوئے اُن کی صحت یابی کے لیے دعا کررہے ہیں۔لتا منگیشکر کو کورونا کے ساتھ نمونیا کی تشخیص بھی ہوئی ہے، عمر اور صحت کی وجہ سے انہیں آئی سی یو میں رکھنا بہت ضروری ہے۔

پروفیسر ڈاکٹر صمدانی نے مداحوں سے بھی لتا منگیشکر کی صحت یابی کے لیے دعائیں کرنے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈالر سستا۔۔ روپیہ تگڑا۔۔ سٹاک مارکیٹ میں مندی
 یاد رہے کہ لتا منگیشکر کو 11 جنوری کو کورونا مثبت آنے اور طبیعت بگڑنے کے سبب ممبئی کے ہسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ڈاکٹرز نے صحت کو دیکھتے ہوئے انہیں آئی سی یو میں داخل کرلیا۔

یہ بھی پڑھیں: خطرناک وبا۔۔این سی او سی نے بڑی پابندیاں لگا دیں
 

مزیدخبریں