(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف بی آر کے مطابق 200 سے 350 ڈالرز کے موبائل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس ہوگا۔مہنگے موبائل پر رعایتی فکسڈ ٹیکس ختم کرکے 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:آئی سی سی نے بابر اعظم کو ٹی ٹوئنٹی ٹیم کا کپتان مقرر کردیا
منی بجٹ سے قبل 200 سے 350 ڈالرز مالیت کے موبائل پر 1750 روپے ٹیکس تھا۔ اب 351 سے 500 ڈالرز مالیت کے موبائل فون پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد ہوگا اور پہلے 351 سے 500 ڈالرز مالیت کے موبائل پر 5400 روپے فکسڈ ٹیکس تھا۔
یہ بھی پڑھیں:حکومت کا عوام کو ایک اور تحفہ۔۔ 100 روپے کے لوڈ پر کتنا بیلنس ملے گا؟
اسی طرح اب 501 ڈالر یا زائد مالیت کے موبائل پر 17 فیصد سیلز ٹیکس عائد کیا گیا ہے جبکہ پہلے 501 ڈالر یا زائد مالیت کے موبائل پر 9270 روپے ٹیکس تھا۔
1300 ڈالر کے موبائل پر 9270 کی بجائے 42000 روپے ٹیکس ہوگا۔ صرف 30 سے 200 ڈالرز مالیت کے موبائل پر ٹیکس میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔