عوام کے لئے خوشخبری۔۔فی کلو میٹر سفر اب صرف 3 روپے میں

Jan 19, 2022 | 16:52:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)  ستارہ اور ٹیسلا نے  ’ملٹی پرپز کمرشل الیکٹرک  گاڑیاں‘ اور انہیں چارج کرنے کے لیے ’ای وی چارجر‘ اور ’اے سی چارجر‘ متعارف کرا دیے ۔

رپورٹ کے مطابق یہ گاڑیاں ستارہ انجینیئرز فیصل آباد اور ٹیسلا انڈسٹریز اسلام آباد نے جوائنٹ وینچرز کے تحت چین سے درآمد کی ہیں اور آئندہ سال تک ان کی پاکستان میں اسمبلنگ شروع ہو جائے گی۔

یہ گاڑی 11 سیٹر ہے اور ایئرکنڈیشنر کے ساتھ ایک چارج میں 250 کلومیٹر سفر طے کرتی ہے اور اس کی زیادہ سے زیادہ رینج 300 کلومیٹر ہے جبکہ بیٹری کی لائف تقریباً دس لاکھ کلومیٹر کے قریب ہے۔ کمپنی نے اس کی لوکل وارنٹی دینے کا بھی اعلان کیا ہے جو ڈیڑھ لاکھ کلومیٹر یا پانچ سال کی مدت ہے  جو پہلے پوری ہو جائے۔

   تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ  گاڑیاں بہت کم خرچ ہیں اور کمرشل الیکٹرک وہیکل گاڑی قیمت اور فرسودگی ڈال کر تقریباً تین سے ساڑھے تین روپے فی کلومیٹر میں پڑے گی۔

یہ بھی پڑھیں: منی بجٹ ۔۔ موبائل فون پر کتنا مزید سیلز ٹیکس لگے گا؟ جانیے
 یادرہے الیکٹرک وہیکلز خریدنے والوں کو پٹرول یا ڈیزل کے ساتھ ساتھ موبل آئل اور فلٹر کی تبدیلی سے بھی نجات مل جاتی ہے۔ پٹرول اور ڈیزل پر آنے والے اخراجات کی بچت قرار دی جاسکتی ہے، لیکن ان کا اصل فائدہ یہ ہے کہ ان کے سائلنسر سے کسی قسم کا دھواں خارج نہیں ہوتا بلکہ اس میں سرے سے سائلنسر موجود ہی نہیں ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات کب ہونگے؟۔۔ وزیر بلدیات نے بتادیا
  ٹیسلا موٹر ز کے ذیلی ادارے گوگو موٹرز کے سی ای او عامر حسین نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی کمپنی نے الیکٹرک چارجروں کی تنصیب مکمل کرلی ہے اور اب پاکستانی  پشاور سے لے کر رحیم یار خان تک کسی بھی الیکٹرک کار پر سفر کر سکتے ہیں۔

چارجنگ سٹیشن اسلام آباد ، پشاور ، بھیرہ ، پنڈی بھٹیاں ، عبدالحکیم  اور ملتان میں نصب کردئیے گئے ہیں  اور فیصل آباد میں بھی اسی مہینے ایک چارجر  نصب  ہو جائے گا۔
 

مزیدخبریں