فاسٹ بالر محمد حسنین پکڑے گئے۔۔اب لیب میں ٹیسٹ۔۔کرکٹ کیرئیر خطرے میں

Jan 19, 2022 | 18:46:PM

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی فاسٹ بالر محمد حسنین کے بالنگ ایکشن کو شک کی نگاہ سے دیکھا جانے لگا۔ وہ ان دنوں آسٹریلیا میں ٹی20 لیگ بگ بیش  میں کھیل رہے ہیں۔ وہ موجودہ سیزن میں سڈنی تھنڈر  کی ٹیم میں شامل ہیں۔ ان کی اب لاہور  میں واقع آئی سی سی  سے منظور شدہ لیب میں جانچ پڑتال ہوگی۔ویسٹ انڈیرز میں ہونیوالی  کیریبین پریمیئر لیگ میں محمد حسنین 155 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینک کر میڈیا کی سرخیوں کی زینت بنے تھے۔

بھارتی نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق 21 سالہ فاسٹ بالر محمد حسنین پاکستان کی طرف سے ون ڈے اور ٹی20  میچز کھیل چکا ہے۔محمد حسنین بگ بیش لیگ کے موجودہ سیزن میں اب تک 5 میچوں میں 16 کی اوسط سے 7 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔ اس دوران ان کی اکنامی صرف 6 کی رہی ہے، جو بے حد شاندار ہے۔ وہ موجودہ سیزن سے ہی لیگ میں ڈیبیو کر رہے ہیں۔ کرک انفو کی خبر کے مطابق 15 جنوری کو سڈنی سکسرز کے خلاف آخری مقابلے میں وہ وکٹ نہیں لے سکے تھے، لیکن چار اوور میں صرف 22 رن دیئے تھے۔ مخالف ٹیم کے موئیسس ہینرکس نے اس دوران اسٹمپ مائیک پر ان کی گیند بازی کو لے کر کہا تھا کہ’’ نائس تھرو میٹ‘‘ اور تب سے وہ شک کے گھیر ے میں تھے۔ فاسٹ بالر محمدحسنین پاکستان کی طرف سے 8 ون ڈے میں 12 جبکہ 18 ٹی ٹوینٹی میں 17 وکٹ حاصل کرچکے ہیں۔

محمد حسنین کا 19 جنوری کو آسٹریلیا میں ٹیسٹ ہونا تھا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ  نے ٹی20 لیگ میں کھیلنے والے اپنے تمام کھلاڑیوں کو  واپس بلا لیا ہے اوراب ان کا ٹیسٹ لاہور میں کیا جائے گا۔ پاکستان سپر لیگ  کا ساتواں سیزن جلد شروع ہونے والا ہے اور وہ کوئٹا گلیڈیئیٹرز ٹیم کے اہم کھلاڑی ہیں۔ اگر ان کا ایکشن مشکوک پایا جاتا ہے تو گھریلو کرکٹ کے علاوہ انٹرنیشنل کرکٹ کھیلنے کے لئے اہل نہیں ہوں گے، جب تک کہ وہ ایکشن کو صحیح نہیں کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پہلی بیوی کے ہوتےدوسری شادی کرنا جرم نہیں.. پولیس خاموش ۔۔گاؤں کا سراغ مل گیا

مزیدخبریں