اومیکرون ۔۔بین الاقوامی پروازیں 28 فروری تک معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(مانیٹرنگ ڈیسک)کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ اومیکرون کی نئی لہر کی وجہ سے پیدا ہونے والےخطرے کے پیش نظر بھارت سے آنے اور جانے والی بین الاقوامی پروازیں 28 فروری تک معطل رہیں گی ۔
بھارتی ذرائع ابلاغ کےمطابق ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن نے بدھ کو اس بات کا فیصلہ کیا۔ تازہ حکم میں کہا گیا کہ ایئر ببل انتظامات کے تحت پروازیں متاثر نہیں ہوں گی ۔ صرف ایئر ببل کی سہولت کے تحت دو ممالک کچھ اصولوں اور پابندیوں کے ساتھ بین الاقوامی پروازیں چلاتے ہیں ۔ڈی جی سی اے کے حکم کے تحت 26 نومبر 2021 کے سرکلر کے جزوی ترمیم میں مجاز اتھارٹی کے ذریعہ بھارت سے جانے والی اور آنے والی شیڈیلوڈ انٹرنیشنل کمرشل پیسنجر سروسز کی معطلی کو 28 فروری 2022 کی رات 12 بجے تک بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔حکم نامہ میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی تمام بین الاقوامی کارگو کے آپریشن اور خاص طور پر ڈی جی سی اے کی طرف سے منظور شدہ پروازوں کے آپریشن پر لاگو نہیں ہوگی ۔ ڈی جی سی اے کی طرف سے جاری کردہ نئے سرکلر میں کہا گیا ہے کہ ان ہدایات پر سختی سے عمل کیا جائے۔
واضح رہے کہ بھارت ایئر ببل معاہدے کے تحت بحرین، کینیڈا، فرانس، جرمنی، کینیا، کویت، افغانستان، بنگلہ دیش، مالدیپ، نیپال، عمان، قطر، روس، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکہ اور سری لنکا کے لئے پروازیں چلا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:دنیا کا ایسا علاقہ۔۔جہاں دوسری شادی فرض۔۔ورنہ