پنجاب بھرمیں لاک ڈاؤن کی شرائط تبدیل ۔۔پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)حکومت پنجاب کا عوام کوکورونا وائرس سے بچانے کیلئے صوبہ بھرمیں لاک ڈاؤن کی شرائظ میں تبدیلی کا فیصلہ۔ محکمہ پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا، 31 جنوری تک نافذ العمل رہے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ویکسی نیشن مہم اور NPIs پر عمل درآمد تیز کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے۔
یہ بھی پڑھیں۔ کورونا کی نئی لہر ۔۔کاروبار بند نہیں ہونگے۔۔وزیر اعظم کا اعلان
نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا وائرس پازیٹوٹی شرح کے مطابق پنجاب کے محتلف علاقوں میں پابندیوں کا اطلاق کیا جا رہا ہے 10 فیصد سے زائد پازیٹویٹی شرح والے علاقوں میں پابندیاں سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ لاہور میں کورونا وائرس کی شرح 10 فیصد سے زائد ہے۔لاہور کے علاوہ تمام علاقوں میں پازیٹیویٹی شرح 10 فیصد سے کم ہے۔
سیکرٹری محکمہ پرائمری اینڈسیکنڈری ہیلتھ کیئر عمران سکندر بلوچ کے مطابق پنجاب بھر میں شادی کی تقریبات پر نافذ پابندیاں 24 جنوری سے 15 فروری تک جاری رہیں گی۔ ہر قسم کے انڈور اجتماعات، شادی کی تقریبات، ڈائننگ پر مکمل پابندی عائد کی جا رہی ہے۔ صوبہ بھر میں آﺅٹ ڈور اجتماعات ،شادی کی تقریبات کی مکمل ویکسینیٹد 300 افراد کی گنجائش کے ساتھ اجازت ہو گی اسی طرح آﺅٹ ڈور ڈائیننگ کیلئے صرف مکمل ویکسینیٹد افراد کو اجازت ہو گی۔ صوبہ بھر کے تمام مزارات، جمز اور سینما گھروں کو 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کام کرنے کی اجازت ہو گی۔ ہر قسم کی کانٹیکٹ سپورٹس پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ پنجاب بھرمیں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ 20 جنوری سے 70 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی۔عمران سکند ر نے بتایا کو ریل گاڑی 80 فیصد گنجائش کے ساتھ چل سکے گی،پبلک ٹرانسپورٹ میں ریفرشمنٹ پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ مکمل ویکسی نیٹد افراد کے ساتھ کنٹرول سیاحت کی اجازت ہو گی۔ تمام تفریحی مقامات، پولز اور پارکس 50 فیصد گنجائش کے ساتھ کھلے رہیں گے ۔ تعلیمی ادارے 12 سال سے زائد عمر کے بچوں کی 100 فیصد تعداد کے ساتھ کھلے رہیں گے جبکہ 12 سال سے کم عمر کے بچوں کے50 فیصد تعداد کے ساتھ متفرق دنوں میں کھلے رہیں گے۔ انہوں نے کہا 12 سال سے زائد عمر کے تمام افراد کی مکمل ویکسی نیشن کروانے کی جامع منصوبہ کی گئی ہے ۔ تمام کاروباری سرگرمیاں معمول کے اوقات میں جاری رہ سکیں گی۔ انڈوراورآﺅٹ ڈور ڈائیننگ100 فیصد گنجائش کے ساتھ رات 12 بجے تک جاری رہے گی ۔ انڈور شادی کی تقریبات 300 جبکہ آﺅٹ ڈور تقریبات 500 مکمل ویکسینٹڈافراد کی گنجائش کے ساتھ رات 11:59تک جاری رہے گی۔ سینما گھر، جمز اور مزار مکمل ویکسی نیٹڈ افراد کے لئے معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔ ۔ تمام تفریحی مقامات، پولز اور پارکس 100 فیصد مکمل ویکسینیٹڈ افراد کی گنجائش کے ساتھ کھلے رہیں گے۔ سرکاری ونجی دفاتر اور تعلیمی ادارے معمول کے اوقات میں کھلے رہیں گے۔ زرعی اور صنعتی اداروں کو نوٹیفکیشن سے مکمل استثناحاصل ہے۔ ۔ عمران سکندر بلوچ ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے لاک ڈاون نوٹیفیکیشن پرعمل درآمد یقینی بنائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں۔کورونا اب کبھی ختم نہیں ہوگا ۔۔عالمی ادارہ صحت نے خبر دار کر دیا