(24نیوز)صوبائی وزیر تعلیم ڈاکٹرمراد راس نے لاہور کے تمام سرکاری اور نجی سکولوں کے نئے شیڈول کا اعلان کردیا۔
سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ پہلی سے چھٹی جماعت تک پچاس فیصد طلبا کو سکول بلایا جائے گا جبکہ ساتویں سے بارہویں جماعت تک تمام کلاسز سابق شیڈول کے مطابق ہوں گی۔فیصلے کا اطلاق20 جنوری سے 31 جنوری تک صرف صوبائی دارلحکومت لاہور میں ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے ۔
یہ بھی پڑھیں۔ پنجاب بھرمیں لاک ڈاؤن کی شرائط تبدیل ۔۔پابندیوں کا نوٹیفکیشن جاری
سرکاری اور نجی سکولوں کے نئے شیڈول کا اعلان
Jan 19, 2022 | 20:53:PM