غیرملکی اسکالرشپ ۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا طلبا کیلئے اہم اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(نیوز ایجنسی) ہائیر ایجوکیشن کمیشن پاکستان نے ”اسٹیپینڈئیم ہنگریکم اسکالرشپ پروگرام “کے لئے درخواستیں جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کر دی ،غیرملکی اسکالرشپ کے لئے طلبا 20 جنوری کی دوپہر بارہ بجے سے پہلے تک درخواستیں جمع کراسکتے ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایسے طلبا جو کہ انٹرنیشنل پورٹل پر آن لائن جمع کراچکے ہیں تاہم وہ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی ای پورٹل پر مقررہ تاریخ پر درخواست جمع نہیں کراسکے انہیں ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ فوری طور پرایچ ای سی کی ای پورٹل پردرخواستیں جمع کرائیں۔ایسے درخواست دہندگان جو پورٹل پر درخواستیں جمع نہیں کرا سکے انہیں ایچ ای سی کی ای پورٹل پر درخواستیں جمع کرانے کے باوجود نامزدگی کے لئے انکے ناموں پر غور نہیں کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں۔سرکاری اور نجی سکولوں کے نئے شیڈول کا اعلان