(24نیوز)سانحہ مری کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ متعلقہ افسرواٹس ایپ پر چلتے رہے اور صورتحال کو سمجھ ہی نہ سکے۔سانحہ مری کی تحقیقاتی ٹیم نے رپورٹ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو پیش کر گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق تمام متعلقہ محکمو ں کی غفلت ثابت ہوئی ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ افسروں نے صورتحال کوسنجیدہ لیا نہ کسی پلان پرعمل کیا جبکہ کئی افسروں نے واٹس ایپ میسج بھی تاخیر سے دیکھے۔ سی پی او، سی ٹی او بھی ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام رہے جبکہ محکمہ جنگلات اور ریسکیو 1122 کا مقامی آفس بھی ڈلیور نہ کرسکا اور ہائی وے محکمہ بھی ذمہ داری ادا کرنے میں ناکام رہا۔
یہ بھی پڑھیں۔سانحہ مری۔۔راولپنڈی کے کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سمیت15افسروں کو عہدوں سے ہٹا دیا گیا
سانحہ مری۔۔افسروں نے صورتحال کوسنجیدہ لیا نہ کسی پلان پرعمل کیا ۔۔رپورٹ میں انکشاف
Jan 19, 2022 | 23:18:PM