ورلڈ بینک کی پاکستان کیلئے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی منظوری مؤخر

Jan 19, 2023 | 09:40:AM

 (24 نیوز) ہچکولے کھاتی قومی معیشت کےلیے بری خبر، ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 1 ارب 10 کروڑ ڈالر کے قرضوں کی منظوری مؤخر کر دی۔ عالمی بینک کے مطابق پاکستان کے لیے قرض کی منظوری آئندہ مالی سال تک مؤخر کی گئی ہے۔

ورلڈ بینک نے درآمدات پر 'فلڈ' لیوی لگانے کی بھی مخالفت کر دی۔ ورلڈ بینک نے پاکستان کو سستی توانائی کے لیے 60 کروڑ ڈالر کا قرض بھی مؤخر کر دیا۔

ترجمان ورلڈ بینک کے مطابق پائیدار معیشت کے لیے بورڈ ڈسکشن مالی سال 2024 میں متوقع ہے، سستی توانائی کے لیے قرض بھی اگلے مالی سال منظور کیا جاسکتا ہے۔ ورلڈ بینک کی جانب سے قرضوں کی منظوری مؤخر ہونے سے موسمیاتی اور معاشی بحران سمیت کئی چیلنجز سے نبرآزما پاکستان کی معاشی مشکلات میں مزید اضافہ ہوگا۔

خیال رہے پاکستان کی پائیدار معیشت کے لیے ورلڈ بینک کے قرض کی مالیت 45 کروڑ ڈالر تھی۔

مزیدخبریں