انٹی کرپشن کی کارروائی، اسسٹنٹ انسپکٹر انڈسٹری گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب ندیم سرور کی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ریجن نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی سربراہی میں ٹریپ ریڈ کر کے اسسٹنٹ انسپکٹر انڈسٹری منڈی بہاؤالدین عابد حسین کو 15 ہزار روپے رشوت لینے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔
ملزم کی جیب سے نشان زدہ نوٹ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا۔ دریں اثنا منڈی بہاؤالدین میں دوسرا ٹریپ ریڈ کرکے لوکل گورنمنٹ ڈسٹرکٹ منڈی بہاؤالدین کے سیکرٹری یونین کونسل احسان اللہ کو مجسٹریٹ کی سبرای میں گرفتار کرلیا۔
ملزم احسان اللہ کو 25 ہزار روپے رشوت لینے پر رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔